Published July 3, 2019

Issue Description

قارئین کرام! آپ کے ہاتھوں میں آنے سے پہلے یہ مجلہ پہلے ہم تک پہنچتا ہے، مت پوچھیئے کہ کتنی خوشی ہوتی ہے، اپنے رب کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

          اس بار ایک افسوسناک خبر بھی ہے ، ہمارے دیرینہ ساتھی جو ہمارے ایڈوائزری بورڈ کے ایک طویل عرصہ تک رُکن رہے، اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، یوں ہم ایک بہترین مربّی سے محروم ہوگئے۔ڈین آفس میں ان کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (اٰمین)

          عزیزانِ گرامی! ہر بار آپ اس مجلّہ کو پہلے سے بہتر پاتے ہیں کیونکہ ہم آپ کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اگلا شمارہ اغلاط سے پاک ہو۔

          پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری صاحب کی خواہش تھی کہ اُن کی ریٹائرمنٹ سے قبل یہ شمارہ آ جائے تو ان کی خواہش کی تکمیل کے لئے سب کو تیزی سے کام کرنا پڑا۔ عام طور پر تاخیر ہو جاتی ہے لیکن اس بار یہ مقررہ وقت سے چند دن پہلے طبع کروا لیا گیا۔ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ تک بہترین تحریر یں پہنچائی جائیں ، دیگر شعبہ جات کے اساتذہ نے بھی اس سلسلے میں ہماری قلمی معاونت فرمائی ہے اور سب سے بڑھ کر تو ہمارے ریسرچ اسکالرز ہیں جو انتہائی دلجمعی سے کام کرتے ہیں۔ جب اساتذہ کی جانب سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو ان کا جوش و خروش مزید بڑھ جاتا ہے۔

          شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان ہمیشہ تحقیق کے معیار کو بلند کرنے اور HEC کے تقاضوں کو پورا کرنے پر زور دیتے ہیں، ان کی سرپرستی میں اس مجلّہ کے معیار کو پرکھنے کے لئے عنقریب HEC میں پیش کیا جائے گا۔ جن اسکالرز کی تحریریں Review کے بعد ابھی تک تصحیح کے مرحلہ میں ہیں اب اُن کے آرٹیکلز اگلے شمارے میں شامل کئے جائیں گے۔ (انشاء اللہ)

          مجلّہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے لوگوں کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہتر انداز تو یہ ہے کہ اپنا آرٹیکل جلد از جلد تصحیح کرکے واپس جمع کروا دیں ، آپ کے ذہن میں اگر بہتر تجاویز ہوں تو ضرور آگاہ کریں، ہم مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔ ’’ہم ‘‘ کا صیغہ اس لئے استعمال کر رہی ہوں کہ یہ فردِ واحد کی کوشش نہیں پوری فیکلٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی محنت کا ثمر ہے۔ آپ کی دعاؤں کی طلبگار۔

 

##issue.tableOfContents##

Articles

Muhammad Ahsan uddin, Muhammad Yousuf Raees
Rafat Perveen Siddiqui
Syed Ghazanfar Ahmed, Shams ur Rehman
Asmat Ara
Sadia Mahmood, Hummera Qayyum
Safia Aftab, Siraj Muhammad
Samina Hasnain
Shakir Hussain Khan
Rabia Malik
Hafiz Muhammad Ismail Arifi, Farhan Ali Memon
View All Issues